کرکٹ ورلڈکپ: دوسرا میچ ہو گا افغانستان اور جنوبی افریقہ کے مابین

جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان فائل فوٹو جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان

برطانیہ میں جاری ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میں آج ایونٹ کے دوسرے میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

 

آج کا دوسرا میچ اور ایونٹ کا 21 واں میچ کارڈف میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں کسی بڑے ایونٹ میں نہیں ٹکرائیں۔

ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان آخری نمبر پر ہے کیونکہ اس نے 3 میچ کھیلے ہیں اور کسی میں بھی اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جبکہ جنوبی افریقہ نے 4 میں سے 3 میچز میں شکست کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا، ٹیم کے پاس اس وقت صرف ایک پوائنٹ ہے۔

install suchtv android app on google app store