بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ فائل فوٹو بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان پہلے شخص ہیں جو کرکٹ کے بعد سیاست میں آئے اور ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اب ایک بھارتی کرکٹر نے بھی ان سے متاثر ہوکر سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلے باز گوتم گمبھیر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حکمراں جماعت بی جے پی نے بھی گوتم گمبھیر کو دلی سے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔

یاد رہے کہ گوتم گمبھیر بھارت کی جانب سے 58 ٹیسٹ اور 147 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 20 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 9 ہزار 392 رنز بنائے۔

install suchtv android app on google app store