ایشز سیریز بھی فکسنگ کی زد میں آگئی

ایشز سیریز بھی فکسنگ کی زد میں آگئی ایشز سیریز بھی فکسنگ کی زد میں آگئی

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز سیریز میں تیسرے ٹیسٹ میچ کو فکس کرنے کی کوشش کی گئی ہے،جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے دوران سٹے بازوں نے فکسنگ کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے معلومات پر مبنی ڈوزیئر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین پریانک سکسینا اور صوبر جوبن نے اسپاٹ فکسنگ کے لئے ایک لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ طلب کیے جب کہ سٹے بازوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے اشاروں پر ناچتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سٹے باز کا کہنا تھا کہ میں میچ سے پہلے بتاؤں گا کہ کس اوور میں کتنے رنز بنیں گے، اس پر رقم لگاؤ اور رقم بھارت میں جمع کرانا ہوگی جب کہ آسٹریلوی کرکٹ میں بھی ہمارا فکسر موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فکسرز نے مزید بتایا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی کا فرضی نام سائلینٹ مین ہے جو ان سے رابطے میں ہے،فکسر نے بتایا کہ اس نے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا اور خاص طور پر ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک آل راؤنڈر کے ساتھ بھی کام کر چکا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سٹے بازی کے حوالے سے معلومات کا ڈوزیئر آئی سی سی کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store