آسٹریلیا میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ حکام نے اعلان کردیا

آسٹریلیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح آسٹریلیا میں پہلا روزہ بروز منگل 12 مارچ کو ہوگا۔ فائل فوٹو آسٹریلیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح آسٹریلیا میں پہلا روزہ بروز منگل 12 مارچ کو ہوگا۔

آسٹریلیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح آسٹریلیا میں پہلا روزہ بروز منگل 12 مارچ کو ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان سڈنی میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے کیا، انہوں نے کہا کہ چاند کی کوئی شہادت نظر نہیں آئی اس لئے منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں روزے کا دورانیہ تیرہ گھنٹے اٹھاون منٹ کا ہوگا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا، سعودی عرب کے شعبہ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے آج چاند دیکھنے کے قوی امکان ہیں۔

سعودی حکومت نے بھی عوام سے اپیل کی ہے دس مارچ کو مغرب کے وقت رمضان کا چاند تلاش کریں اور سعودی سپریم کورٹ میں گواہی درج کرائیں۔

دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات، ترکیے، شام اور دیگر مسلم ملکوں میں بھی آج چاند دیکھا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store