پاکستان اور بھارت کا دورہ آسٹریلیا، مقامات کو حتمی شکل دیدی گئی

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے مقامات کو حتمی شکل دے دی۔ فائل فوٹو کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے مقامات کو حتمی شکل دے دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے مقامات کو حتمی شکل دے دی۔

رواں سال پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز 6 وینیوز پر ہوں گے، وینیوز میں میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت نے دورہ آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔

ٹیسٹ وینیوز میں پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبرن اور سڈنی شامل ہیں اور ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ پنک ٹیسٹ ہو گا۔

کرکٹ آسٹریلیا دونوں سیریز کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا۔

install suchtv android app on google app store