پاک سری لنکا میچ: سری لنکن وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

سری لنکن سکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ سری لنکن سکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کے لیے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کےلیے سری لنکا کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

سری لنکن سکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں آفیشلز کو بلٹ پروف بسیں قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت پلان کیا گیا سکیورٹی پروٹوکول دکھایا گیا، وفد کی سربراہی ڈی سلوا ڈوجی کر رہے ہیں، سکیورٹی اینڈ ویجیلنس شعبہ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم وفد کے ارکان کو مختلف امور پر بریفنگ دیتے رہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم کے اطراف شادی ہالز اور دکانیں بند کرا دی گئی ہیں اور نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو بھی جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر سرچنگ کا عمل جاری ہے، فیروز پور روڈ، لبرٹی روڈ اور اسٹیڈیم کے قریب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے جو میچ کی صبح کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے، مارچ 2009 میں لبرٹی چوک میں حملے کے بعد سری لنکن ٹیم کی جانب سے یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store