نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں7 وکٹ سے شکست دیدی

کیوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فائل فوٹو کیوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی ٹیم کےکپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 41، بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32 رنز بنائے۔

محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جب کہ عرفان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 2 اور بریس ویل اور ڈفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک چیپمین کی اننگز میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ تھوڑی مشکل لگ رہی ہے،ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، آج محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کھیلیں گے۔

خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔ آج کے میچ میں کیویز کی فتح کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوئے ہیں جب کہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان سیریز کے میچز جیو سپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store