ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاک بھارت ٹاکرا، دنیا کی نظریں کولمبو پر

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج سجے گا، جب پاک بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔روایتی حریفوں کی اس ٹکر کا کاؤنٹ ڈاؤن مکمل ہو چکا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ مقابلہ کولمبو میں کھیلا جائے گا جہاں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ اعصاب کا بھی سخت امتحان ہوگا۔بھارتی ٹیم مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ قومی شاہین اپنی تیز رفتار بولنگ سے وار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گرین شرٹس نے بڑے میچ سے قبل فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بیٹرز پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے خبردار ہیں اور نیٹ سیشن میں اسی طرز کے بولرز کے خلاف خصوصی پریکٹس بھی کی گئی۔

موسم کا خدشہ

کولمبو کے غیر متوقع موسم کے باعث میچ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ Sri Lanka Department of Meteorology نے خبردار کیا ہے کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے سبب اتوار کی شام بارش کا امکان ہے۔

ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے شائقینِ کرکٹ بے تاب ہیں، اور کولمبو میں سیکیورٹی اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آج کا دن کرکٹ دنیا کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store