میڈرڈ میں ایک ایوارڈز تقریب کے دوران عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے انکشاف کیا کہ انہیں کرکٹ میں دلچسپی بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی وجہ سے ہوئی۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے بتایا کہ ویرات کوہلی نا صرف ان کے دوست ہیں بلکہ وہ ان کی شخصیت اور کھیل سے بھی بے حد متاثر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویرات میرے دوست ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور ان سے متاثر ہوں، حقیقت یہ ہے کہ ویرات کوہلی کی وجہ سے میں نے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کی۔
نواک جوکووچ نے مزید کہا کہ ہم دونوں کھلاڑیوں کے درمیان رابطہ رہتا ہے اور ویرات کی وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی بڑھی ہے، اگر میں بھارت جاتا ہوں تو ممکن ہے کہ اکٹھے تھوڑی کرکٹ اور تھوڑی ٹینس کھیلیں۔