ایشیز شروع ہونے سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کو بڑا نقصان، اہم کھلاڑی انجری کا شکار

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا فائل فوٹو انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا، جس میں جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہیں اور انہیں پرتھ میں 21 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ سے نکالنا پڑا۔

اس سے قبل شین ایبٹ بھی ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے تھے، جبکہ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، تاکہ انجری سے متاثرہ کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store