آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ول جیکس 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکن بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دیگر بیٹرز کو زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرنے دیا۔
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں انگلینڈ نے میچ 51 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔