ایشیا کپ 2025 آج سے یو اے ای میں شروع، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ آمنے سامنے

ایشیا کرکٹ کپ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے فائل فوٹو ایشیا کرکٹ کپ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے

ایشیا کرکٹ کپ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے، جہاں ٹیمیں اپنے بہترین کھیل کے لیے میدان میں اتریں گی۔

شائقین کو زور دار مقابلوں اور شاندار پرفارمنس کی توقع ہے، جبکہ ہر ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ ٹرافی جیت کر اپنے ملک کے لیے فخر کا مقام قائم کرے۔

افتتاحی میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، قومی کھلاڑی تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا، ایونٹ کا فائنل معرکہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔

دوسری جانب ایشیا کپ ڈیجیٹل ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی، انتظامیہ نے ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا، فینز کا جوش و خروش بھی دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

install suchtv android app on google app store