پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتھ بطور ٹائٹل اسپانسر معاہدے کی تجدید کرلی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور حبیب بینک کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسرز علی حبیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی حبیب نے بتایا کہ پی ایس ایل کی ویلیو میں 505 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دس سالہ معاہدے میں تجدید کا فیصلہ سوچ و بچار کے بعد کیا ہے۔ علی حبیب نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن گیا ہے، اس لیگ کی وجہ سے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانے میں مدد ملی بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی مواقع ملے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ویلیو ایشن کی حتمی رپورٹ اسی ہفتے سامنے آجائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کے نہ ہونے سے لیگ رکے گی نہیں، ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پشاور میں بھی میچز کرانے کا ارادہ ہے۔ ممکنہ طور پر نئی آنے والی دو ٹیموں کے شہروں میں بھی میچز کروائے جائیں گے۔ دبئی میں ہونے والی لیگ کے منتظمین کی جانب سے دنیا کی دوسری بڑی لیگ کا دعویٰ کیے جانے سے متعلق سوال پر سلمان نصیر نے کہا کہ حال ہی میں بی بی سی اسپورٹس نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دیا ہے۔
کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران شائقین کو میدان میں لانے سے متعلق سوال پر علی حبیب کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پی سی بی کی سربراہی میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ سلمان نصیر نے کہا کہ ہمیں شائقین کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی تاکہ وہ باآسانی میدان میں آسکیں۔
پی ایس ایل 11 کے ممکنہ طور پر اپریل مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ شیڈول اور دونوں لیگز کی رائیولری سے متعلق سوال پر سلمان نصیر نے کہا کہ اس وقت تو دونوں لیگز میں کوئی رائیولری نظر نہیں آرہی کیونکہ آئی پی ایل کی ویلیو نیچے آرہی ہے اور پی ایس ایل کی ویلیو اوپر جارہی ہے۔
 
            	  