احسن رمضان کی شاندار پیش قدمی، ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • اپ ڈیٹ:
پاکستانی اسنوکر اسٹار احسن رمضان۔ فائل فوٹو پاکستانی اسنوکر اسٹار احسن رمضان۔

بحرین میں جاری عالمی مقابلے میں تسلسل سے فتوحات، نوجوان اسنوکر اسٹار نے ہم وطن کھلاڑی کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں قدم رکھ دیا۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسنوکر کھلاڑی"احسن رمضان" نے "آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ" میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے"کوارٹر فائنل"میں جگہ بنا لی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ اس وقت "بحرین"میں جاری ہے، جہاں دنیا بھر کے بہترین نوجوان کیو پلئیرز مدمقابل ہیں۔پری کوارٹر فائنل میں احسن نے پاکستان کے ہی دوسرے کھلاڑی"حسنین اختر " کو واضح برتری سے"1-4"سے شکست دی۔

میچ کا اسکور اس طرح رہا:"70-54، 107-0، 0-72، 106-32، 64-8"۔احسن نے دو فریمز میں 100 سے زائد پوائنٹس بنا کر اپنی فنی مہارت اور دباؤ میں خود اعتمادی کا عملی مظاہرہ کیا۔ 

احسن رمضان نے صرف انڈر 21 چیمپئن شپ میں ہی نہیں بلکہ "ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ"کے "پری کوارٹر فائنل" میں بھی جگہ بنائی ہے۔

اس دوسرے ایونٹ میں ان کے ساتھ "شاہد آفتاب" بھی شریک ہیں، جو پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

احسن کی تسلسل سے جاری فتوحات نے نہ صرف پاکستان کے اسنوکر حلقوں میں جوش پیدا کیا ہے بلکہ شائقین کو امید ہے کہ وہ جلد ہی عالمی فائنل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

install suchtv android app on google app store