پنڈی اسٹیڈیم میں انگلش کھلاڑیوں نے اعلیٰ مثال قائم کر دی

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ فوٹو کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی گراؤنڈسے کرسیاں اٹھانے لگ گئے۔ اسکرین گریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ فوٹو کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی گراؤنڈسے کرسیاں اٹھانے لگ گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

انگلینڈ کی ٹیم کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ فوٹو ہوا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی گراؤنڈسے کرسیاں اٹھانے لگ گئے۔

گروپ فوٹو میں انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی، پھر گروپ فوٹو کے بعد کھلاڑی اور اسٹاف کرسیاں خود اٹھاکر باہر لے گئے، کرکٹرز اورسپورٹ اسٹاف نے کرسیاں اسٹینڈز پر پہنچائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ کل سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دووسرے میچ میں مہمان ٹیم کو 152 رنز سے شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

install suchtv android app on google app store