پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ارشد ندیم فائل فوٹو ارشد ندیم

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید ارشد ندیم نے 24 کروڑ پاکستانیوں کا خواب پورا کرنے کی جانب پہلا قدم لیتے ہوئے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔

منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالیفیکشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔

ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا۔

ارشد ندیم اب 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔

یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔

دوسری جانب گروپ بی میں ہی شامل بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی جس کے بعد انہوں نے بھی جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

install suchtv android app on google app store