ارشد ندیم کا ایک اور بڑا اعزاز، نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم فائل فوٹو قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں منعقدہ ایونٹ میں ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی زبردست تھرو کی جس کی بدولت وہ پہلی پوزیشن کے حق دار ٹھہرے۔

واپڈا کے یاسر سلطان نے 70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ پاکستان آرمی کے ابرار علی نے 67.68 میٹر کی تھرو پھینک کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

install suchtv android app on google app store