اسلامی یکجہتی گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو میڈلز اپنے نام کر لیے۔ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ محمد یاسر نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ارشد ندیم نے اپنی تھروز میں مسلسل مضبوط پرفارمنس دکھائی۔ پہلی تھرو 75.44 میٹر، دوسری 83.05 میٹر، تیسری 82.48 میٹر اور چوتھی تھرو 77.06 میٹر رہی، جبکہ پانچویں کوشش مکمل نہ ہو سکی۔
دوسری جانب محمد یاسر کی پہلی تھرو 70.32 میٹر، دوسری 74.43 میٹر، تیسری 72.82 میٹر، چوتھی 73.78 میٹر اور پانچویں تھرو 71.79 میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک کرنا ان کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں اور اللہ کے کرم سے اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا۔