کیوی بولر کا ایسا ریکارڈ جو آج تک کوئی اور نہیں بنا سکا

نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن فائل فوٹو نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن

نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے 4 اوورز میڈن کرا کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔

میگا ایونٹ کی کمزور ٹیم کے خلاف کیوی بولرز قہر بن کر ٹوٹ پڑے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور سوڈھی سب نے پاپوا نیوگنی کے بیٹسمینوں پر اپنا ہاتھ صاف کیا۔

میچ میں کیوی بولر لوکی فرگوسن کی بولنگ دیگر بولرز سے منفرد نظر آئی، انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں کوئی رن دیئے بغیر 3 وکٹوں کا شکار کیا۔

لوکی فرگوسن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں ایک بھی رن نہیں دیا۔

شاندار بولنگ اور منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر لوکی فرگوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے گروپ سی سے تعلق رکھنے والی نیوزی لینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں پہلے مرحلے سے ہی باہر ہو چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store