فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے کیلئے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم نے پرائیویٹ ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے دوشنبے روانہ ہونا تھا لیکن چارٹرڈ فلائٹ کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
فٹبال ٹیم کی دوشنبے روانگی کیلئے پی ایف ایف کی جانب سے سرتوڑ کوشش کی گئیں جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی۔
قومی فٹبال ٹیم پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے نور خان ائیر بیس سے دوشنبہ روانہ ہوئی، جہاں قومی ٹیم کا میچ آج تاجکستان سے شیڈول ہے اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم فیفاورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کا یہ آخری میچ کھیلے گی۔