سربیا کے فٹبال ہیڈ کوچ دورانِ میچ وفات پا گئے، کھلاڑی میدان میں رو پڑے

سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ لیڈن زیزوک دورانِ میچ اچانک دل کے دورے کا شکار ہو گئے اور 44 سال کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے فائل فوٹو سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ لیڈن زیزوک دورانِ میچ اچانک دل کے دورے کا شکار ہو گئے اور 44 سال کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے

سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ لیڈن زیزوک دورانِ میچ اچانک دل کے دورے کا شکار ہو گئے اور 44 سال کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔ زیزوک اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے جب اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ میدان پر گر پڑے۔ فوری طبی امداد کی کوششیں کی گئیں، لیکن وہ بچ نہیں سکے۔

عینی شاہدین کے مطابق میچ کے دوران زیزوک کے گرنے کے بعد فوری طور پر کھلاڑیوں اور شائقین میں اضطراب پیدا ہو گیا۔

ریفری نے کھیل روک کر اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا، جس کے بعد میدان میں غم اور صدمے کا ماحول چھا گیا۔

ابتدائی طور پر میچ جاری رہا، تاہم جب کھلاڑیوں کو کوچ کے انتقال کی خبر پہنچی تو کھیل کو پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی منسوخ کر دیا گیا۔

فٹبال حکام اور کھلاڑیوں نے لیڈن زیزوک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store