سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن فائل فوٹو سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

شین واٹسن اس وقت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کررہے ہیں۔ آسٹریلین آل راونڈر شین واٹسن نے دوہزار سولہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔

شین واٹس نے 59 ٹیسٹ ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد شین واٹس کا بطور ہیڈ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے پہلا معاہدہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی شین واٹسن سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بات چیت جاری ہے۔ معاملات طے پانے کے بعد شین واٹسن کی ملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی کرائی جائے گی۔

تمام معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی عالمی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ بطور کوچ شین واٹسن کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔

جس کے شیڈول کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا۔ ممکنہ طور پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اٹھارہ اپریل سے شروع ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store