دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کے لئے نیا ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹ کےمطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان اگلے ہفتے کردیا جائے گا، اس ضمن میں نو منتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کے درمیان مشاورت ہوئی۔

اس کے علاوہ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی کے بجائے اب لاہور میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیسٹ کپتان اور ڈائریکٹر کرکٹ تبدیل کیے جانے کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم فی القوت ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ سے محروم ہے۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے ڈائریکٹر محمد حفیظ ہی دورہ آسٹریلیا کے لئے ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

install suchtv android app on google app store