پی ایس ایل 9: کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے فائل فوٹو کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔

کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے جس کے لیے ایس ایس یو کے 1 ہزار کمانڈوز فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔ کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگے۔

شائقین کے لیے چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے اور میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store