احمد شہزاد کا بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ

احمد شہزاد فائل فوٹو احمد شہزاد

کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کے لوگوں کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

کوئٹہ میں نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی اور احمد شہزاد نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں سے جو پیار ملا وہ کہیں نہیں ملا، یہ پیار زندگی بھر ساتھ رہے گا، کرکٹ اکیڈمی لانا چاہتا ہوں جس کے لیے حکومتِ بلوچستان کی مدد کی ضرورت ہوگی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے، مواقع کی کمی رہی ہے، ان شاء اللّٰہ آنے والے دنوں میں اپنی اکیڈمی لانا چاہتا ہوں، مجھے اپنی اکیڈمی کے لیے زمین اور انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ یہاں سے زیادہ سے زیادہ پلیئرز پی ایس ایل میں کھیلیں، ہمیں یہاں سے کرکٹ کے سپر اسٹارز نکالنے ہیں، کوئٹہ میں کرکٹ کے لیے جو ہو سکا وہ کروں گا۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ احمد شہزاد کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store