شین بانڈ نے نیدرلینڈز کے کپتان کو بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دے دیا

بابراعظم اور اسکاٹ ایڈورزڈ فائل فوٹو بابراعظم اور اسکاٹ ایڈورزڈ

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر شین بانڈ نے نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورزڈ کو بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کرک انفو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سابق کیوی کرکٹر شین بانڈ سے آئی سی سی ورلڈکپ میں شریک 10 کپتانوں میں اپنے پسندیدہ کپتان کو چُننے کا کہا جاتا ہے، کیوی بالر سے سوال ہوتا ہے کہ بابراعظم اور اسکاٹ ایڈورزڈ میں سے کس کو چُنیں گے؟ تو وہ نیدرلینڈز کے کپتان کے حق میں رائے دیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کے کپتان کو یکسر مسترد کردیتے ہیں۔

اس کے بعد فاسٹ بولر نے انگلش کپتان جوز بٹلر اسکاٹ ایڈورڈز، حشمت اللہ شاہدی، کوشل مینڈس اور شکیب الحسن سے اوپر رکھا جبکہ روہت شرما اور ٹام لیتھم میں انہوں نے اپنے ہم وطن کا ساتھ دیا اور انہیں کو بہتر کپتان کے طور پر چُنا۔

قبل ازیں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھائے تھے جبکہ شعیب ملک انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store