سپر اوور میں فخر زمان سے اسٹرائیک کیوں نہیں کروائی؟ یوراج نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق بھارتی کرکٹر یورواج سنگھ اور فخر زمان فائل فوٹو سابق بھارتی کرکٹر یورواج سنگھ اور فخر زمان

ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سابق بھارتی کرکٹر یورواج سنگھ نے بھی بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ سابق کرکٹر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آیا سپر اوور میں جب امریکی ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بالر سے گیند کروا رہی تھی تو فخر زمان کو کیوں نہیں بھیجا گیا، انکے کیلئے اُس بالر کو ہٹ لگانا زیادہ آسان ہوتا’۔

یووراج نے کہا ‘بہر حال امریکی ٹیم کو کریڈٹ دینا پڑے گا، وہ قابلِ تعریف ہیں! جس طرح سے کپتان نے دباؤ والی صورتحال میں ہوشیار اور بہترین فیصلے کیے’۔

سابق کرکٹر نےکہا کہ پاکستان کو ایونٹ میں رہنے کیلئے اب بھارت کیخلاف لازمی فتح درکار ہے، یقینی طور پر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی، بھارت نے ٹورنامنٹ میں مضبوط آغاز کیا ہے تو ہمیں ہرانا مشکل ہوگا’۔

واضح رہے کہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی امریکی ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

install suchtv android app on google app store