امام الحق دلہا بننے کو تیار، شادی کب اور لڑکی کون ہے؟

امام الحق فائل فوٹو امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی۔

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو جائے گا اور اسی دن قوالی نائٹ کی تقریب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے کیا گیا ہے جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store