عاصم اظہر میرب علی سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

عاصم اظہر میرب علی سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا فائل فوٹو عاصم اظہر میرب علی سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

گلوکار عاصم اظہر ماڈل اور اداکارہ میرب علی سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ سے متعلق گفتگو کی۔

پروگرام میں خاتون ایک مداح نے عاصم اظہر سے سوال پوچھا کہ وہ شادی کررہے ہیں؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ اصل میں ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ان دونوں کی رضامندی ان کے والدین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مداح سے مزید کہا کہ ’آپ دعا کریں ہمارے والدین جلد ہی ہمارے لیے اچھی خبر دیں‘۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں کئی سال تک چل رہی تھیں جس کے بعد دونوں نے نئے رشتے میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

منگنی کے بعد دونوں کو اکثر ایک ساتھ تقاریب میں دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

install suchtv android app on google app store