کیریبیئن پریمیئر لیگ؛ آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک

آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی فائل فوٹو آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔

شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

انہوں نے نویں اوور میں کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئینٹین سیمپسن کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔

وہ سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

شاداب خان کی یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک ہیں۔ صرف محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی شاداب خان نے 2026 میں سب سے زیادہ (67) ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

install suchtv android app on google app store