ویڈیو: ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کی بھارت میں اشتہار کیلئے شوٹنگ

بابر اعظم فائل فوٹو بابر اعظم

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ دو روز بعد بھارت میں شروع ہو رہا ہے تاہم قومی کپتان بابر اعظم کی میگا ایونٹ سے قبل اشتہار کی ماڈلنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس میلے پر دنیا کی نظریں جم گئی ہیں اور تمام ٹیمیں اس میں شرکت کے لیے پڑوسی ملک میں پڑاؤ ڈال چکی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی بھارت پہنچ چکی ہے جہاں پرتپاک استقبال کے لطف اندوز ہونے کے بعد پہلے وارم اپ میچ میں بڑے اسکور کے ہدف کے دفاع میں ناکامی اور نیوزی لینڈ سے شکست پر قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک تنقید کی زد میں ہے ایسے میں کپتان بابر اعظم کی ورلڈ کپ سے قبل پڑوسی ملک میں اشتہار کے ماڈلنگ کے چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس اشتہار کی شوٹنگ کے چند مناظر وائرل ہو گئے ہیں جس نے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرا لی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل کرنے والی ویڈیو میں گرین شرٹس کپتان قومی ٹیم کی جرسی پہن کر اسکرین پر اپنے مشہور زمانہ شاٹس کور ڈرائیو، پُل شاٹ اور اسٹریٹ ڈرائیو کھیلتے دکھائی دیتے ہیں اور آخری شاٹ کے بعد فاتحانہ جمپ بھی لگاتے ہیں۔

لیکن جیسے کی ٹیک او کے ہوتا ہے شوٹنگ اسٹاف کیمرے کے سامنے آتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ میگا ایونٹ سے متعلق کسی اشتہار کا شوٹ کا حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store