بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے مثال قائم کردی

بھارتی کرکٹر محمد سراج فائل فوٹو بھارتی کرکٹر محمد سراج

ایشیا کپ فائنل کے ہیرو بھارتی پیسر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے کر مثال قائم کردی۔

ایشیا کپ فائنل میں بھارتی فتح کے ہیرو فاسٹ بولر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو عطیہ کردی، اس کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا، پورے ایونٹ کے دوران بارش مسلسل خطرہ بنی رہی اس دوران کئی بار گراؤنڈ اسٹاف نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔

سراج نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف بجا طور پر اس کا حقدار ہے، فائنل بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ سپر فور میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو کیا جوکہ ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا، فائنل کیلیے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا تاہم اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے مختص کرنے پر اے سی سی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store