ہربھجن کے پاکستانی مداح کے ساتھ رویے نے صارفین کے دل جیت لیے

ہربھجن سنگھ اور پاکستانی مداح عالمی میڈیا ہربھجن سنگھ اور پاکستانی مداح

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی مداح سے ملاقات کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران ہربھجن کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہربھجن سنگھ کو وہیل چیئر پر بیٹھے اسپیشل مداح سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہربھجن خود مداح کے پاس آکر گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے بلے پر آٹوگراف دیتے ہیں۔

ویڈیو بنانے والا شخص ہربھجن کو بتارہا ہے کہ بچہ ان کا پاکستانی فین ہے، اس دوران اسی شخص نے لڑکے سے یہ بھی پوچھا کہ آٹوگراف دینے والا کون ہے اس پر لڑکے نے ہربھجن کو شعیب کا دوست قرار دیا۔ ہربھجن کی ملاقات کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store