چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز

بھارتی ٹیم فائل فوٹو بھارتی ٹیم

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے۔ تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔

ابتدائی شیڈول پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے ردعمل لے گا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں ہوگی۔ میچز پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store