میسی نے رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا

  میسی نے رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا فائل فوٹو میسی نے رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنی جھولی میں ڈال لیا۔

لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ہفتے کو فرینچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میسی کے یورپین کلبز میں گولز کی تعداد 702 ہوگئی، رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کیے تھے۔

لیونل میسی نے یہ اعزاز 841 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701 گولز 949میچز میں اسکور کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store