معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

 کرسٹیانو رونالڈو فائل فوٹو کرسٹیانو رونالڈو

پرتگالی فٹبالر نے آئس لینڈ کے خلاف گول کرکے اپنا دوسو واں میچ یاد گار بنالیا اور اس طرح اسٹار فٹبالر کے انٹرنیشنل کیرئیر کے 123 گول مکمل ہوگئے ہیں۔

یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔ اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز تھا۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2003 سے کیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

install suchtv android app on google app store