سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر پی ایس جی نے میسی کو معطل کر دیا

میسی فائل فوٹو میسی

سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔

2021 میں ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔

گزشتہ سال قطر میں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی ان دنوں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store