بابر اعظم کے متعلق شعیب اختر کا بیان؛ کامران اکمل کی راولپنڈی ایکسپریس پر شدید تنقید

بابر اعظم کے متعلق شعیب اختر کا بیان؛ کامران اکمل کی راولپنڈی ایکسپریس پر شدید تنقید فائل فوٹو بابر اعظم کے متعلق شعیب اختر کا بیان؛ کامران اکمل کی راولپنڈی ایکسپریس پر شدید تنقید

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

حال ہی میں بجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا تھا کہ پریزنٹیشن تقریب میں آنے والے پاکستانی کرکٹرز عجیب و غریب نظر آتے ہیں، انہیں بات کرنے کا طریقہ نہیں معلوم اور نہ ہی انگلش بولنا آتی ہے جبکہ سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے لیکن وہ پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ کیوں نہیں بن سکا؟، کامران اکمل نے سابق فاسٹ بولر کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے تبصرے پبلسٹی اسٹنٹ تھے کیونکہ انہیں سکرین پر زیادہ وقت نہیں ملتا اور شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے اسی باتیں کررہے ہیں۔

کامران اکمل نے بابراعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا کام کرکٹ کھیلنا تھا اور دوسری چیزوں کیلئے ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، جہاں تک اس کے بولنے اور میڈیا کو سنبھالنے کا تعلق ہے وہ دن بہ دن بہتر ہورہا ہے۔

قبل ازیں شعیب اختر کی جانب سے انٹرویو میں شاہین آفریدی پر تنقید، 2002 میں کپتانی کی پیشکش سمیت کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا تھا، جس کے بعد شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store