ملتان سلطانز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ملتان سلطانز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر فائل فوٹو ملتان سلطانز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق لاہور قلندرز کے سکندر رضا کا شاٹ لگنے سے دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store