بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم  اور بابراعظم فائل فوٹو کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور بابراعظم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا ہے کہ اس بار جارحانہ کرکٹ کی جانب جانا چاہ رہے ہیں، ماضی میں کراچی کنگز کی قیادت کھونےکا کوئی افسوس نہیں تاہم دوبارہ ذمہ داری ملی ہے تو بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے تاہم اُس ایڈیشن میں کراچی کی ٹیم 10 میچز میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

رواں سیزن کے آغاز سے قبل ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا تھا جبکہ انہیں وہاب کی جگہ کپتانی فرائض سونپے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store