ٹیم میں کون کھیلے گا؟ نجم سیٹھی نے بابراعظم کوبتادیا

ٹیم میں کون کھیلے گا؟  نجم سیٹھی نے بابراعظم کوبتادیا فائل فوٹو ٹیم میں کون کھیلے گا؟ نجم سیٹھی نے بابراعظم کوبتادیا

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیصلے کرنے کے مکمل اختیارات دے دیے۔چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا ہے کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے۔

اذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے بابراعظم کو پیغام میں کہا ہے کہ آپ جس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا نہیں چاہتے اسکو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے۔

آپ جو فیصلہ کریں گے ہم سب اسکو من و عن قبول کریں گے، آپ کے فیصلوں میں کوئی بھی عمل دخل نہیں کرے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں، گزشتہ دنوں بابر اعظم نے اسکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق لاعلمی اور ناراضی کاا اظہار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store