شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے

شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے فائل فوٹو شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی پر برس پڑے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس کرسی پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے حامل شخص کا ہونا ضروری ہے۔

نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ نجم سیٹھی کو ایشیا کپ سے متعلق اپنا مؤقف مسلسل تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ کبھی وہ کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ۔

سابق کپتان نے کہا کہ کبھی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کو یہاں ہونا چاہیے، اب کہہ رہے ہیں کہ ایشیا کپ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آتی۔ انہیں ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کو چاہیے کہ اپنے پلیئرز سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر لائیں، انہیں کہیں کہ پوری قوم تمھارے ساتھ ہے۔ بھارت جائیں اور ورلڈکپ جیتیں، اس طرح انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔

install suchtv android app on google app store