نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد

وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔ فائل فوٹو وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے نامزد کردیا۔ شہباز شریف نے پی سی بی چیئرمین الیکشنز جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے ملاقات کی۔  شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین الیکشنز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد 2 نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے، دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کا ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں نجم سیٹھی نے ایشیاء کپ اور بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ دی اور موجودہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم سے شرکت کے حوالے سے رائے مانگ لی۔

 

install suchtv android app on google app store