دورہ آسٹریلیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان

دورہ آسٹریلیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان فائل فوٹو دورہ آسٹریلیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان

دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کیلیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جانب سے جاری کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ، طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم جنوری میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی جبکہ آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ 10 سے 26 فروری تک ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہوگا جہاں بسمہ معروف پاکستان ویمن ٹیم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گی۔

دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض،عائشہ نسیم اور ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا،غلام فاطمہ ،کائنات امتیاز ،منیبہ علی،نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرا امین اور سدرا نواز شامل ہیں جبکہ ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور، جویریہ خان اور طوبی حسن اسکواڈ کے ہمراہ ہیں۔

دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف،ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، منیبہ علی، نڈا ڈار، عمیمہ سہیل، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سدرا آمین، سدرا نواز اور طوبی حسن شامل ہیں جبکہ ریزروز میں غلام فاطمہ ،کائنات امتیاز اور صدف شمس کے نام اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ویمنز ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ بہترین ٹیموں کا انتخاب کرنے کی کوشش کی، تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ ڈیانا بیگ، طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں 24، 26 اور 29 جنوری کو ہوں گے۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم 12 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ 15 کو آئرلینڈ، 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21 فروری کو انگلینڈ سے میچ شیڈولڈ ہے۔

install suchtv android app on google app store