'بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی'، بھارتی صحافی کو ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تعریفیں ماضی کے لیجنڈ کرکٹرز خود کرتے ہیں۔
Babar Azam Cover Drive > Virat Kohli Cover drive ?
— Avinash Aryan (@AvinashArya09) December 2, 2022
اس کے برعکس بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کے بھی کچھ مداح ہیں لیکن حال ہی میں بھارتی صحافی نے جب اعتراف کیا کہ بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے تو بھارتی مداحوں نے اپنا سارا غصہ نکالا۔
اویناش آریان کی ٹوئٹ پر بھارتی مداحوں نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں خوب برا بھلا کہا۔
صحافی نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا 'کسی بھی کھلاڑی کے مداح اس وقت تک آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے جب تک آپ ان کے کرکٹر کی تعریف کریں، جیسے ہی ان پر تنقید کی جائے گی تو وہ گالیاں دینا شروع کردیں گے'۔
بعدازاں اویناش نے متعدد ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے کئی دیگر کھلاڑیوں کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیا جس میں آسٹریلین اسپنر ایڈم زمپا، پاکستانی بولر جنید خان، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔
اسکرین شاٹ