ورلڈکپ فائنل: ہرشا بھوگلے پاکستانی بو لنگ کے مداح ہوگئے

بھارت کے معروف صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے فائل فوٹو بھارت کے معروف صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے

بھارت کے معروف صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم کی بولنگ کو دنیا کی بہترین بولنگ قرار دے دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

کم اسکور کے باوجو پاکستانی بولرز میچ آخری اوورز تک لے گئے جس پر بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'سارا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے،بہت کم ٹیموں نے137 رنز کے ہدف کے جواب میں ایسا مقابلہ کیا'۔

 

install suchtv android app on google app store