ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سے متعلق ہربھجن سنگھ کی بڑی پیشگوئی

ہربھجن سنگھ فائل فوٹو ہربھجن سنگھ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت کو فیورٹ اورپاکستان کے آگے نہ جانے کے دعوے کردیے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 کی اچھی ٹیم ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے، پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔

دوسری جانب سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا، یہ میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے، عام فینز پاک بھارت مقابلے کے لیے بہت پرجوش ہوتے ہیں۔

سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے لیکن پاک بھارت میچ بھی بہت اہم ہے، عام آدمی سے پوچھیں تو کہے گا آپ کو پاکستان کے خلاف جیتنا ہے، ہم فیورٹ ہیں اس کے بارے تو کوئی سوال ہی نہیں ہوتا۔

install suchtv android app on google app store