ہرشا بھوگلے کا پاکستانی ٹیم کے بارے میں دلچسپ تبصرہ

ہرشا بھوگلے فائل فوٹو ہرشا بھوگلے

معروف کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر حیران و پریشان ہوگئے۔

ہرشا بھوگلے نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو جب جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جائے تو وہ ہارنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ کہیں کہ پاکستانی ٹیم ختم ہو چکی، اس کا اب کوئی چانس نہیں رہا تو یہ ٹیم حیرت انگیز کرکٹ کھیلتی ہے۔

واضح رہے کہ جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہی تقریباً ختم ہوگئے تھے وہیں اس ٹیم نے نہ صرف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ناک آؤٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں بھی پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store