سابق بھارتی اوپنر نے بابراعظم کو ’’خود غرض کپتان‘‘ قرار دے دیا

بابراعظم فائل فوٹو بابراعظم

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھی بابراعظم کو ’’خود غرض کپتان‘‘ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بابراعظم کی ’’خودغرضی‘‘ پر سوالات اٹھا دیے، ان کا خیال ہے کہ نیدرلینڈز سے میچ میں پاکستانی اننگز کی شروعات بابر کی جگہ فخرزمان کو کرنی چاہیے تھی۔

گمبھیر نے بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے میں سب سے پہلے آپ کو اپنے بجائے ٹیم کو دیکھنا چاہیے، اگر کچھ بھی پلان کے مطابق نہیں چل رہا تھا تو نیدرلینڈز سے میچ میں فخر کو بطور اوپنر بھیجنا چاہیے تھا، اسے خودغرضی کہا جاتا ہے، بطور کپتان ایسا کرنا آپ کیلیے آسان ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بابر اور رضوان بطور اوپنر کھیل کر کئی ریکارڈز بناسکتے ہیں لیکن اگر کپتان کی حیثیت سے پہلے آپ کو ٹیم کا سوچنا چاہیے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم ایک برے کپتان ہیں، میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ایوریج پلئیرز کے ساتھ ایوریج نتیجہ ہی نکلتا ہے جو نظر آرہا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا تھا کہ ’’شعیب ملک میرے سامنے بیٹھے ہیں بطور کپتان میرا ٹارگٹ ورلڈکپ جیتنا ہے، اس کے لیے اگر مجھے گدھے کو بھی باپ بنانا پڑتا تو بنالیتا کیونکہ میرا الو سیدھا ہونا چاہیئے‘‘۔

 

install suchtv android app on google app store