ٹی 20 ورلڈ کپ؛ جنوبی افریقا کی یادگار فتح، میچ میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے

  • اپ ڈیٹ:
ٹی 20 ورلڈ کپ؛ جنوبی افریقا کی ایک یادگار فتح، ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ بناڈالے فائل فوٹو ٹی 20 ورلڈ کپ؛ جنوبی افریقا کی ایک یادگار فتح، ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ بناڈالے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کو جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 104 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا ہے۔بنگلا دیش کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے ہیں۔

رواں میگا ایونٹ کی پہلی سنچری

جمعرات کو بنگلا دیش کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے 8 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں کسی بھی بلے باز کی یہ پہلی سنچری ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کا یہ پانچواں بڑا انفرادی اسکور ہے۔

ریکارڈ پارٹنر شپ

بنگلا دیش کے خلاف میچ میں رائلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان دوسری وکٹ پر 168 رنز کی ریکارڈ شراکت داری ہوئی۔

اس سے قبل سری لنکا کے بلے باز ماہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا نے 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 166 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔

جنوبی افریقا ناقابل شکست

جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 104 رنز سے شکست دی ہے۔ اس سے قبل بھی دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں لیکن ہر مرتبہ جنوبی افریقا ہی فاتح رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store